غزل
23 MARCH 2016 · ONLY ME
تیرے کھو جانے پہ ٹوٹی ہے قیامت کیسی
آ ذرا دیکھ میرے دل کی ہے حالت کیسی
ڈال سے ٹوٹ کے گر جانا ہے پتوں کا نصیب
تجھ کو جانا ہی اگر ہے تو اجازت کیسی
میں نہ کہتا تھا محبت نہیں کرنا اے دوست
اب اگر ٹوٹ گئے ہو تو شکایت کیسی
شمع بن کر ہوں ترے ساتھ مگر روشن ہوں
اے ہوا تو ہی بتا مجھ پہ عنایت کیسی
وقت کے ساتھ توازن بھی ضروری ہے میاں
نہ ٹھہر پائے نگاہوں میں وہ صورت کیسی
کیوں میری آنکھوں میں آتے ہیں تمہارے سپنے
تم میرے ہو ہی نہیں تم سے محبت کیسی
جو بھی تھے شمس و قمر کر گئے ہجرت سارے
اب اندھیرا ہے میرے گھر میں تو حیرت کیسی
لکھ دیا کل کسی پاگل نے یہ دیواروں پر
دل محبت سے ہو خالی تو عبادت کیسی
مجھ کو آداب نمائش نہیں آتے چشتی
مجھ کو اللہ نے بخشی ہے طبیعت کیسی.
23 MARCH 2016 · ONLY ME
تیرے کھو جانے پہ ٹوٹی ہے قیامت کیسی
آ ذرا دیکھ میرے دل کی ہے حالت کیسی
ڈال سے ٹوٹ کے گر جانا ہے پتوں کا نصیب
تجھ کو جانا ہی اگر ہے تو اجازت کیسی
میں نہ کہتا تھا محبت نہیں کرنا اے دوست
اب اگر ٹوٹ گئے ہو تو شکایت کیسی
شمع بن کر ہوں ترے ساتھ مگر روشن ہوں
اے ہوا تو ہی بتا مجھ پہ عنایت کیسی
وقت کے ساتھ توازن بھی ضروری ہے میاں
نہ ٹھہر پائے نگاہوں میں وہ صورت کیسی
کیوں میری آنکھوں میں آتے ہیں تمہارے سپنے
تم میرے ہو ہی نہیں تم سے محبت کیسی
جو بھی تھے شمس و قمر کر گئے ہجرت سارے
اب اندھیرا ہے میرے گھر میں تو حیرت کیسی
لکھ دیا کل کسی پاگل نے یہ دیواروں پر
دل محبت سے ہو خالی تو عبادت کیسی
مجھ کو آداب نمائش نہیں آتے چشتی
مجھ کو اللہ نے بخشی ہے طبیعت کیسی.
No comments:
Post a Comment