*مدرسوں سے*
سیکھا ہے ہم نے پڑھنا قرآن مدرسوں سے
مسلم. ہیں، ہے ہماری پہچان مدرسوں سے
رکھتے ہیں بغض سارے شیطان مدرسوں سے
ہوتا ہے ان کو ہر پل نقصان مدرسوں سے
بازار سے خریدا ہم نے متاع دنیا
لیتے ہیں آخرت کا سامان مدرسوں سے
ان بے ضمیر لوگوں سے کوئی جاکے کہ دے
بنتا ہے ابن آدم انسان مدرسوں سے
پھیلائ اس جہاں میں انسانیت کی خوشبو
ہر دور کو ملا وہ سلطان مدرسوں سے
چشتی یہاں حکومت قدموں کی خاک ٹھہری
رکھتے ہیں پھر خلش کیوں نادان مدرسوں سے
*ایم آر چشتی*
سیکھا ہے ہم نے پڑھنا قرآن مدرسوں سے
مسلم. ہیں، ہے ہماری پہچان مدرسوں سے
رکھتے ہیں بغض سارے شیطان مدرسوں سے
ہوتا ہے ان کو ہر پل نقصان مدرسوں سے
بازار سے خریدا ہم نے متاع دنیا
لیتے ہیں آخرت کا سامان مدرسوں سے
ان بے ضمیر لوگوں سے کوئی جاکے کہ دے
بنتا ہے ابن آدم انسان مدرسوں سے
پھیلائ اس جہاں میں انسانیت کی خوشبو
ہر دور کو ملا وہ سلطان مدرسوں سے
چشتی یہاں حکومت قدموں کی خاک ٹھہری
رکھتے ہیں پھر خلش کیوں نادان مدرسوں سے
*ایم آر چشتی*
No comments:
Post a Comment