نگاہیں جس طرف اٹھتی ہیں بس چہرہ تمہارا ہے
زبان غیر پر بھی آج کل چرچا تمہارا ہے
اسے ہمت نہیں یہ دوسروں کا عکس دکھلادے
پتہ اب چل گیا سب کو یہ آئینہ تمہارا ہے
خدارا دوسروں کو اب کوئی الزام مت دینا
یہ پیاسے بھی تمہارے ہی ہیں یہ دریا تمہارا ہے
سکوں، ہمت، حمایت، عزت و انصاف، ہمدردی
ہمارے پاس کیا ہے سارے کا سارا تمہارا ہے
زبان غیر پر بھی آج کل چرچا تمہارا ہے
اسے ہمت نہیں یہ دوسروں کا عکس دکھلادے
پتہ اب چل گیا سب کو یہ آئینہ تمہارا ہے
خدارا دوسروں کو اب کوئی الزام مت دینا
یہ پیاسے بھی تمہارے ہی ہیں یہ دریا تمہارا ہے
سکوں، ہمت، حمایت، عزت و انصاف، ہمدردی
ہمارے پاس کیا ہے سارے کا سارا تمہارا ہے
No comments:
Post a Comment