🌹🌹🌹غزل🌹🌹🌹
جو نہ ہوسکا کسی سے وہی کام کر رہے ہیں
جہاں راستہ نہیں ہے وہیں سے گذر رہے ہیں
ہیں چراغ رہگزر کے یہی اپنی داستاں ہے
نہ خوشی سے جی رہے تھے نہ خوشی سے مر رہے ہیں
وہ بڑے حسین دن تھے تیرے ساتھ جو گذارے
یہ عجیب دن ہیں جو اب ترے بن گزر رہے ہیں
میری آرزو کا سورج نہ ہوا طلوع اب تک
یہی چاند اور تارے مرے ہمسفر رہے ہیں
میں ہوں طائر محبت مجھے آندھیوں نے پالا
میری دسترس سے باہر مرے بال و پر رہے ہیں
*کبھی اپنی زندگی سے نہ بنی نہ بن سکے گی*
*تیری بندہ پروری سے مرے دن گزر رہے ہیں*
سبھی خواہشیں ادھوری سبھی خواب ریزہ ریزہ
کبھی ڈوبتے ہیں خود میں کبھی خود ابھر رہے ہیں
جہاں پیار اور سکوں تھا میرے ساتھ ساتھ چشتی
میرے زیست کے وہ لمحے بڑے مختصر رہے ہیں
🌹🌹ایم آر چشتی🌹🌹
جو نہ ہوسکا کسی سے وہی کام کر رہے ہیں
جہاں راستہ نہیں ہے وہیں سے گذر رہے ہیں
ہیں چراغ رہگزر کے یہی اپنی داستاں ہے
نہ خوشی سے جی رہے تھے نہ خوشی سے مر رہے ہیں
وہ بڑے حسین دن تھے تیرے ساتھ جو گذارے
یہ عجیب دن ہیں جو اب ترے بن گزر رہے ہیں
میری آرزو کا سورج نہ ہوا طلوع اب تک
یہی چاند اور تارے مرے ہمسفر رہے ہیں
میں ہوں طائر محبت مجھے آندھیوں نے پالا
میری دسترس سے باہر مرے بال و پر رہے ہیں
*کبھی اپنی زندگی سے نہ بنی نہ بن سکے گی*
*تیری بندہ پروری سے مرے دن گزر رہے ہیں*
سبھی خواہشیں ادھوری سبھی خواب ریزہ ریزہ
کبھی ڈوبتے ہیں خود میں کبھی خود ابھر رہے ہیں
جہاں پیار اور سکوں تھا میرے ساتھ ساتھ چشتی
میرے زیست کے وہ لمحے بڑے مختصر رہے ہیں
🌹🌹ایم آر چشتی🌹🌹
No comments:
Post a Comment