تمہیں جانے نہیں دوں گا
.
محبت کی کہانی کا
حسیں کردار ہو تم ہی
زمانہ جانتا ہے
میرا سچا پیار ہو تم ہی
تمہیں سے عالم ہستی کا سورج جگمگاتا ہے
تمہاری مسکراہٹ سے
اندھیرا خوف کھاتا ہے
تمہیں معلوم ہے کہ تم
مری سانسوں کے چلنے کا بہانہ ہو
جسے کھونے کا ڈر ہے ہر گھڑی
تم وہ خزانہ ہو
مگر اک بات
میرے دل کو نشتر سی چبھوتی ہے
جدا اک چاند سے اس کا گگن ہو ہی نہیں سکتا
مگر قسمت سے دونوں کا ملن ہو ہی نہیں سکتا
تمہیں اک بات کہتا ہوں
مجھے معلوم ہے
دنیا کی رسمیں چیخ کر تم کو بلائیں تو
پلٹ جاؤگے تم چاہت کے رستے سے
سنو!! میرا بھی وعدہ ہے
مجھے یہ جان بھی دینی پڑی تو
ہنس کے دے دوں گا
مگر.............
محبت پر کوئی الزام میں آنے نہیں دوں گا
تمہیں جانے نہیں دوں گا
تمہیں جانے نہیں دوں گا...
.
محبت کی کہانی کا
حسیں کردار ہو تم ہی
زمانہ جانتا ہے
میرا سچا پیار ہو تم ہی
تمہیں سے عالم ہستی کا سورج جگمگاتا ہے
تمہاری مسکراہٹ سے
اندھیرا خوف کھاتا ہے
تمہیں معلوم ہے کہ تم
مری سانسوں کے چلنے کا بہانہ ہو
جسے کھونے کا ڈر ہے ہر گھڑی
تم وہ خزانہ ہو
مگر اک بات
میرے دل کو نشتر سی چبھوتی ہے
جدا اک چاند سے اس کا گگن ہو ہی نہیں سکتا
مگر قسمت سے دونوں کا ملن ہو ہی نہیں سکتا
تمہیں اک بات کہتا ہوں
مجھے معلوم ہے
دنیا کی رسمیں چیخ کر تم کو بلائیں تو
پلٹ جاؤگے تم چاہت کے رستے سے
سنو!! میرا بھی وعدہ ہے
مجھے یہ جان بھی دینی پڑی تو
ہنس کے دے دوں گا
مگر.............
محبت پر کوئی الزام میں آنے نہیں دوں گا
تمہیں جانے نہیں دوں گا
تمہیں جانے نہیں دوں گا...
No comments:
Post a Comment