میری محبت کا راز کیا ہے مجھے پتہ ہے
وہ کیوں مجھے اتنا چاہتا ہے مجھے پتہ ہے
میں جانتا ہوں نئے زمانے کی عاشقی کو
یہ چاند کیوں گھر میں جھانکتا ہے مجھے پتہ ہے
میری اداسی میں قہقہہ جو بکھیرتا ہے
وہی ہے یا کوئی دوسرا ہے، مجھے پتہ ہے
اتر رہا ہے عذاب کیسا میرے بدن میں
یہ خوبصورت سی اک خطا ہے مجھے پتہ ہے
مجھے پتہ ہے میں تیری محفل میں آج کیوں ہوں
کہاں پہ اب میرا راستہ ہے مجھے پتہ ہے
میری نگاہوں میں جب ابھرتا ہے اس کا چہرہ
توکون مجھ کو پکارتا ہے مجھے پتہ ہے
وہ کیوں مجھے اتنا چاہتا ہے مجھے پتہ ہے
میں جانتا ہوں نئے زمانے کی عاشقی کو
یہ چاند کیوں گھر میں جھانکتا ہے مجھے پتہ ہے
میری اداسی میں قہقہہ جو بکھیرتا ہے
وہی ہے یا کوئی دوسرا ہے، مجھے پتہ ہے
اتر رہا ہے عذاب کیسا میرے بدن میں
یہ خوبصورت سی اک خطا ہے مجھے پتہ ہے
مجھے پتہ ہے میں تیری محفل میں آج کیوں ہوں
کہاں پہ اب میرا راستہ ہے مجھے پتہ ہے
میری نگاہوں میں جب ابھرتا ہے اس کا چہرہ
توکون مجھ کو پکارتا ہے مجھے پتہ ہے
No comments:
Post a Comment