تم سے ہے اس چمن میں بہار*
.
زینت...... گلستاں
فخر.....ہندوستاں
مہر...امن و اماں
تم ہو رشک جہاں
تم ہر اک دل کا چین و قرار
تم سے ہے اس چمن میں بہار
.
تم جو چاہو تو اپنا وطن رشک گلزار ہو جائے گا
تم جو چاہو تو پھر خواب کا یہ علم پھر سے لہرائے گا
گاؤں یا شہر ہے
ہر طرف زہر ہے
اب کہاں ہے شجر سایہ دار
تم سے ہے اس چمن میں بہار
.
ایسی حالت ہے اس ملک کی اب تو سائے سے لگتا ہے ڈر
موت آجائے کس راہ سے یہ کسی کو نہیں ہے خبر
میرے رشک قمر
سہمی سہمی نظر
کہ رہی ہیں تمہیں بار بار
تم سے ہے اس چمن میں بہار
آج مذہب کی اس جنگ میں دیکھو انسانیت کھو گئ
صرف کہنے کو اپنے رہے اور اپنائیت کھو گئی
رات جائے گی کب
صبح آئے گی کب
اور ہوتا نہیں انتظار
تم سے ہے اس چمن میں بہار
کتنے دن ہم کو رہنا یہاں ایک دن ہم چلے جائیں گے
غم یہی ہے میرے لاڈلے، کیا کبھی ہنس کر جی پائیں گے؟
امن کے واسطے
اب تمہارے لئے
لے کر آیا ہوں پھولوں کے ہار
تم سے ہے اس چمن میں بہار
ناز کرتی ہے جس پر زمیں تم وہی سچے انسان ہو
توڑ دو بڑھ کے اس ہاتھ کو جس سے انساں کو نقصان ہو
ہے ہماری دعا
اب ہو ایسی فضا
ہر طرف پیار ہو صرف پیار

No comments:
Post a Comment