Monday, 16 March 2020

پھر نئ چوٹ دل پہ کھاؤں گا
بے وفاؤں سے دل لگاؤں گا

تم بلا نہ سکوگے چاہ کے بھی
تم سے میں اتنی دور جاؤں گا

بن کے آنسو اداس لمحوں میں
تیری آنکھوں میں جھلملاؤں گا

چاند چھپ جائے گا صدا دے کر
تب دیا اپنا میں جلاؤں گا

ایسے جاؤں گا بزم سے تیری
پھر کبھی لوٹ کر نہ آؤں گا

No comments:

Post a Comment