جب میں نے کچھ آگے بڑھ کر دیکھا ہے
تب جاکر طوفان کا منظر دیکھا ہے
اس نے پھول رکھے تھے میری کاپی میں
میں نے ورق پھر آج پلٹ کر دیکھا ہے
اے میرے گاؤں سے آنے والی ہوا
تم نے میرا خالی بستر دیکھا ہے؟
تب جاکر طوفان کا منظر دیکھا ہے
اس نے پھول رکھے تھے میری کاپی میں
میں نے ورق پھر آج پلٹ کر دیکھا ہے
اے میرے گاؤں سے آنے والی ہوا
تم نے میرا خالی بستر دیکھا ہے؟
No comments:
Post a Comment