Monday, 16 March 2020

اب لوٹ کے مت آنا

یہ شام کے سائے بھی
اپنے ہمیں لگتے ہیں
اب چاندنی راتوں میں
دل کھول کے ہنستے ہیں
ہم بھول چکے وہ دن
جب تم نے محبت کے
دو گیت سنائے تھے
ہم بھول چکے وہ دن
جب ہم نے محبت کے
کچھ دیپ جلائے تھے
وہ دور پرانا تھا
یہ دور نیا ہے جو
جی جان سے پیارا ہے
اک عرصہ لگا ہم کو
غم اپنے بھلانے میں
دیوار محبت سے
تصویر ہٹانے میں
اب دنیا ہماری ہے
یہ. لوگ ہمارے ہیں
جس راہ سے لوٹے ہیں
اس رہ پہ نہیں جانا
تم ہم کو بھلا دینا
اب لوٹ کے مت آنا


ایم آر چشتی

No comments:

Post a Comment